PMLN MQM

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے جبکہ ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں جبکہ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما نواز شریف کی معاونت کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ہم سے ملنا چاہ رہے ہیں۔ ہم لوگ اکھٹے ہوں گے، کب اور کیسے ہوں گے یہ وقت بتائے گا۔