Dollar Rate

71 کروڑ ڈالرقرضہ، IMF سے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے

ایکسپریس اردو
Toggle navigation

شہباز رانا 4 گھنٹے پہلے
اسٹاف لیول مذاکرات کامیاب ہوئے توادارے کا بورڈ دسمبرمیں اگلی قسط کی منظوری دیدیگا
(فوٹو: فائل)
اسٹاف لیول مذاکرات کامیاب ہوئے توادارے کا بورڈ دسمبرمیں اگلی قسط کی منظوری دیدیگا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ملنے والے 71 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کیلیے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے، حکومت پاکستان بیرونی سیکٹر کے چیلنجوں کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کیلیے پرامید ہے، اگر حکومت عام انتخابات کا اعلان کردیتی ہے تو اس سے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ کے ہاتھ مزید مضبوط ہوجائیں گے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھرپیرز نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈنے مذاکرات کیلیے7نومبرکے قریب تاریخ دینے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کیلئے جو ڈیٹا مطلوب ہے وہ اکٹھا کرچکی ہے۔اگرفریقین میں سٹاف لیول مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو آئی ایم ایف کا بورڈ دسمبرمیں قرضہ کی اگلی قسط کی منظوری دے دے گا۔

ان مذاکرات میں سب سے مشکل بات بیرونی فنانسنگ میں پایا جانے والا فرق ہوگی۔حکومت پاکستان نے یوروبانڈز او کمرشل قرضوں کے باوجود بیرونی فنانسنگ میں شارٹ فال کا اندازہ ساڑھے چار ارب ڈالر لگا رکھا ہے۔لیکن یہ اندازوں سے زیادہ نظر آتا ہے۔ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ مذاکرات میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کا ایکسچینج ریٹ اور مانیٹری پالیسی بھی زیربحث آئیں گے۔

ایک ماہ تک روپے کی قدرمیں استحکام آنے کے بعد گزشتہ دوروز سے اس میں پھرکمی شروع ہوگئی ہے۔اس پر بھی بات کی جائے گی۔ایک وفاقی وزیرکے بقول پاورڈویژن سرکلرڈیبٹ میں کمی لانے کی شرط پوری کرچکی ہے۔

آئی ایم ایف نے تیل پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی تھی لیکن حکومت گھریلو،ایکسپورٹ اور صنعتی گیس صارفین کو کراس سبسڈی دے رہی ہے۔ایف بی آر مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پرائمری بجٹ خسارے کے 87 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

سروے
کیا پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ پائے گا؟

ہاں
نہیں
نتائج ملاحظہ کریں

مقبول خبریں
پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر مگر کا کھیل شروع
افغانستان سے شکست پر وقار یونس کمنٹری باکس میں دلبرادشتہ، ویڈیو وائرل
مخصوص افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی کا فیصلہ، پروازوں کا شیڈول تیار
افغانستان سے شکست؛ کپتان سمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے
کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی بہترین نصیحت
رہا ہونے والی اسرائیلی خاتون حماس کے حسنِ سلوک کی معترف
معروف ہالی ووڈ‌ اداکارجیسن سٹیتھم نے اپنی گاڑی پرفلسطینی پرچم لگا لیا
’’پاکستانی ٹیم کی کپتانی کوئی گلاب کا بستر نہیں‘‘ آفریدی کا طنز
تازہ ترین سلائیڈ شوز

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری

نواز شریف وطن واپسی کی تصویری جھلکیاں

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری

نواز شریف وطن واپسی کی تصویری جھلکیاں

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
मेक्सिको में हेयर ट्रांसप्लांट उपचार आपकी सोच से कहीं सस्ता हो सकता है
Hair Transplant | Search Ads
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad