ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
کراچی سے نجی ایئر لائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ روانہ ہو گئی۔
عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے رخصت کیا اور مبارک باد دی۔
اس سال کراچی ایئر پورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئر پورٹ پر ہی کرے گا۔

