Firing

ٹانک میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین جاں بحق

انک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ دو بچے زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے ڈبرہ شیخ اتار روڈ پر پیش آیا جہاں سفاک ملزمان نے بائیک پر بیٹھی فیملی پر فائرنگ کردی جس کے سبب مرد اور خاتون سمیت تین جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچے زخمی ہیں۔

پولیس اور امدادی ادارے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش ہورہی ہے جب کہ مقتولین کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا اور ملزمان کی تلاش میں مدد ملے گی، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔