قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی۔
قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت ہوا ، جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی گئی۔
تحریک جے یو آئی ف کی رکن شاہدہ آخترعلی کی جانب سے پیش کی گئی، شاہدہ اختر علی یہ کمیٹی ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے اور خصوصی کمیٹی تشکیل دے، ایوان آپ کو اختیار دیتا ہے کہ آپ کمیٹی میں ارکان کو شامل کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے صاحبزادے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے پی پی 137 کے امیدوار ابوزر چدھڑ اورکی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

