PPPP

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

سابق صدراور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) آصف زرداری نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔