Court Order

عمران خان کا 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: عمران خان اور اسد عمر نے 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کیخلاف سو سے زائد مقدمات درج ہوچکے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں رکھا گیا ، متعدد کارکن تاحال غائب ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے ، اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں اور لاپتہ کرنے کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، عمران خان کیخلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے ۔
عمران خان نے درخواست میں کہا کہ عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے۔