سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں رائے اشتیاق احمد نامی شہری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراض عائد کیا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود وہاں رجوع نہیں کیا جبکہ درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔
رجسٹرار آفس کا مزید کہنا ہے کہ درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے اختیار کے استعمال کا کوئی آئینی جواز پیش نہیں کیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔

