لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے باعث میٹرو بس سروس بند کردی گئی، تمام بسیں گجومتہ اسٹیشن پر کھڑی کردی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں یوم مزدور کے موقع پر ریلیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث لاہور میں میٹر بس سروس بند کردی گئی، سروس بند ہونے سے میٹرو بس پر سفر کرنیوالے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق میٹرو بس سروس کی تمام بسیں گجومتہ اسٹیشن پر کھڑی کر دی گئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلی کے پیش ںظر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے میٹرو سروس بند کی گئی۔
میٹرو بس سروس انتظامیہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریلی کے بعد بس سروس کو بحال کردیا جائے گا۔

