پاک فضائیہ کا طیارہ مزید 140 پاکستانیوں کو لیکر سوڈان سے کراچی پہنچ گیا

کراچی: جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پاک فضائیہ کا انخلا کا مشن پوری تندہی سے جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اتوار کی صبح پاک فضائیہ کا ایک اور ایئربس طیارہ 140 ہم وطنوں بشمول بچوں اور خواتین کو لے کر بحفاظت کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاکستان ایئر فورس وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مشن کو اس عہد کے ساتھ انجام دے رہی ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی بحفاظت وطن واپسی تک یہ مشن جاری رکھا جائے گا۔