US helicopter

امریکی فوج کے پائلٹس کی مزید تربیت کا فیصلہ

امریکی فوج نے اپنے پائلٹس کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا اور ان کی مزید مطلوبہ تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ کی جانب سے یہ فیصلہ کچھ ہی ہفتوں کے دوران ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثوں کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاسکا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگئے تھے جس میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ماہ سے کم وقت میں اس نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ تھا۔