امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر تیار ہوگئے۔
دونوں ملکوں نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ بھی قائم کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیرحساس اشیا کی درآمد و برآمد پر زیادہ موافق ٹیرف پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا بتانا ہے کہ چین اگلے دو برسوں میں امریکا سے دس ملین میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔
صدر ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی صدر شی جن پنگ سے ایک اور ملاقات ہوگی۔