تاریک اور دھیمے پس منظر میں روشن بِلور (Bokeh) اثرات کے سامنے ہوا میں لہراتا ہوا سعودی عرب کا قومی پرچم

سعودی عرب کے جوہری عزائم پر امریکی کانگریس میں ہلچل مچ گئی

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب نے جوہری ہتھیار بنانے کا آپشن تاحال برقرار رکھا ہے، جس پر مشرق وسطیٰ میں جوہری پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ 

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ریاض کے ساتھ اربوں ڈالر کے سول نیوکلیئر معاہدے کو آگے بڑھا رہی ہے جس پر کانگریس میں شدید بحث اور اختلافات جاری ہیں اور 90 روزہ جائزہ عمل ہو رہا ہے۔