اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کی کال کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا اور معاملے پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان سے معاونت طلب کرلی۔
عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔ عدالت نیچیف کمشنر اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف شہری وقاص احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار تاجر ہے اور اسلام آباد میں کاروبار کرتا ہوں حالیہ دنوں میں وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ کس طرح ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ ہم متاثرہ اس لیے ہیں کیونکہ یہ احتجاج اسلام آباد لانے کا پلان ہے۔وکیل درخواست گزارنے کہا کہ ان کے تمام معاملات پہلے ہی عدالتوں میں زیر التوا ہیں ، عدالتوں نے ان تمام کیسز کو قانون کے مطابق ہی دیکھنا ہے ، اگر ان کی بات کو مان لیا جائے تو پورے پاکستان کے لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے جن کے کیسز زہر التوا ہیں۔
وکیل درخواست گزرا نے سوال اٹھایا کیا جیسے جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا اب اڈیالہ جیل پر حملے کا پلان ہے ، یہ احتجاج مکمل طور پر ایک غیر قانونی احتجاج ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا 2024 میں انہوں نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ، ان کے احتجاج کی وجہ سے تین رینجرز اہلکار بھی شہید ہوئے تھے ، اگر یہ کہتے ہیں کہ وہ بغیر کسی اسلحہ کے ہیں تو رینجرز کی ہلاکت کیسے ہوئی تھی؟
اخبار کی خبر کے مطابق 240 ملین روپے کا نقصان پچھلی دفعہ کے پی ٹی آئی احتجاج سے ہوا تھا ، اس سیاسی جماعت پر ہی ایسا الزام کیوں لگتا ہے باقی سیاسی جماعتوں پر ایسا الزام کیوں نہیں لگتا ، وکیل نے کہا کہ دبا ڈال کر ریلیف لینا چاہتے ہیں۔
عدالت نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرتے ہویے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق درخواست میں بڑی پیش رفت چیف جسٹس نے معاملے پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں لارجر بینچ 10 ستمبر کو اہم کیس کی سماعت کرے گا۔
معاملے کی حساسیت کے پیش نظر عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے دس ستمبر کو چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ایڈوکیٹ جنرلز ، چیف سیکرٹرییز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

