امریکا نے عراقی کردوں کی فوجی امداد ختم کردی

امریکا نے عراق کےکردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنےکا منصوبہ بنالیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور کردستان کے درمیان سکیورٹی معاہدہ ستمبر میں ختم ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ ختم ہونے سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے کرد حکام کو  آگاہ کر دیا کہ سکیورٹی معاہدے کی تجدید کا امکان نہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق کرد فورسز کو رواں سال 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالرامریکی امداد ملی تھی۔

اس حوالے سے کرد رہنما کا کہنا ہے کہ امداد بند ہونے سے خطے میں طاقت کا خلا پیدا اور ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔