مظفرآباد: وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثںااللہ خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری ملی ہے، ہماری پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے، تعمیر و ترقی کے لیے آزاد کشمیر کیعوام نے مسلم لیگ کو چنا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب جیسی تعمیر و ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے، آزاد کشمیر عوام نے نواز شریف کی جماعت کو واضح مینڈیٹ دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ساجد اقبال کو اپنی جماعت میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد اقبال آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

