اسلام آباد:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو بلا لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قراردیا جارہا ہے۔

