کراچی:جناح اسپتال کی شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرنگہت شاہ نے کہا ہے کہ میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا کہ میری شعبہ گائنا کالوجی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر توسیع ہوئی ہے، توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثرنہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجی کے مختلف یونٹس2013 ء سے بند تھے، جناح اسپتال میں2022 ء میں بند یونٹ کو بحال کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرنگہت شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ریسرچ بھی جاری ہے، ہمیں مزید ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، اہل ڈاکٹر کی تقرری پراعتراض نہیں،میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔

