غیر اخلاقی مواد سے متعلق10لاکھ65ہزاریو آر ایل بلاک

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق10 لاکھ65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردیے۔

دستاویز کے مطابق غیر اخلاقی مواد سے متعلق563 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور9 ہزار 528 مسترد کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق ایک لاکھ79 ہزار285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے گئے جن میں سے دہشت گردی سے متعلق ایک لاکھ41 ہزار897 یو آر ایل بلاک کیے گئے جب کہ23 ہزار241 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق اسلام کی عظمت کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ36 ہزار891 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 25 ہزار427 یو آر ایل پراسیس کیے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کے74 ہزار 59 یو آر ایل بلاک کیے گئے، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر کی کیٹیگری میں76 ہزار526 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، پراکسی کیٹیگری میں 10 ہزار 319 یو آر ایل میں سے10 ہزار 318 یو آر ایل بلاک کیے۔

دستاویز کے مطابق بدنامی، نقالی کی کیٹیگری میں 44 ہزار 200 یو آر ایل پراسیس اور17 ہزار 356 بلاک کیے، مجموعی طور پر مختلف کیٹیگریز میں15 لاکھ42 ہزار800 یو آر ایل بلاک کیے گئے جب کہ76 ہزار874 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور ایک لاکھ 6 ہزار629 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔