بینک فراڈ پر4ملزمان کو 30،30سال قید،بھاری جرمانے

لاہور:بینکنگ کورٹ لاہور نے بینک فراڈ کیس میں جرم ثابت ہونے پر4 ملزمان کو 30، 30 سال کی سزاسنادی۔

عدالت کے مطابق ملزمان پر نجی بینک کو5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا، ملزمان نے غیر قانونی فنڈز ٹرانسفر کیے۔

بینکنگ کورٹ نے ملزم قاسم رضا کو 30 سال قید اور 73 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ بینکنگ ایجنٹ جہانزیب کو 30 سال قید اور ایک کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے ملزم مہران کو 30 سال قید اور 13 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم حارث عباسی کو 30 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید ساڑھے7 سال قید بھگتنا ہوگی۔