لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے لائسنس کی میعاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو لائسنس کی تجدید کے لیے6ماہ کی مہلت دی گئی ہے،6ماہ میں لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹرزکو مقررہ مدت میں اپنے لائسنس تجدیدکرانے کی ہدایت کی ہے، لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکلینیکل پریکٹس جاری نہیں رکھ سکیں گے۔اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔