لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیگی ایم ایل ایز کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حکومت سازی کے لیے پارٹی پالیسی واضح کردی۔
ذرائع نے کہا کہ لیگی رہنماں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا کہ مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے سے ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ بڑھتا ہے۔وزارت عظمی کے لیے سینئر لیگی رہنماں نے مسلم لیگ (ن) کشمیر کے سینئررہنماں سے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی واضح کردی گئی، مسلم لیگ ن کشمیر کے سینئر رہنماں نے بھی وزرات عظمی کی نشست کے لیے لابنگ شروع کردی۔
ذرائع نے کہا کہ کشمیر میں حکومت سازی کیلیے مختصر کابینہ رکھی جائے گی، پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کوکابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

