کراچی:کینسر کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی9ادویات کو جعلی اورغیر قانونی قراردے دیا گیا ہے۔
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے9ادویات کو غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قراردیا ہے۔ڈائریکٹر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سید عدنان رضوی نے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے فیصلے پر ایکشن لیا گیا ہے۔
سید عدنان رضوی کا بتانا تھا کہ بعض کینسر ادویات میں مطلوبہ فعال دوا موجود ہی نہیں تھی، بعض ادویات پر ڈریپ رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں تھا، کئی آنکولوجسٹ پریسکرپشن پر مخصوص فارمیسیز کا نام درج کردیتے ہیں اور مریض وہیں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اور غیر معیاری کینسر ادویات مریضوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہیں،جعلی کینسر ادویات سے علاج موثر نہیں رہتا اور بیماری بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھتا ہے۔

