اسلام آباد:کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ 4850 روپے تک پہنچا دیے۔
سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے اپنے کسانوں سے ربیع کی فصل کی گندم 3500 روپے فی 40 کلو گرام خریدنے کا فیصلہ کیا جبکہ نان اسٹیک ہولڈرز نے کالے دھن سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت4700 سے4850 روپے فی40 کلو گرام کردی ہے، صوبوں کے محکمہ خوراک ان گندم ذخیرہ کرنے والے مافیا کے آگے بوجوہ بے بس ہو گئی ہے۔
کیا صوبوں کے وزرائے اعلی متعلقہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہان سے ان کی ناکامی کی باز پرس نہیں کریں گے کیونکہ جمعہ24 جولائی کو غیر قانونی گندم کا ذخیرہ کرنے والوں نے3500 روپے فی 40 کلو گرام سرکاری خرید کی گندم کھلم کھلا، اوپن مارکیٹ میں1000 سے 1250 روپے فی40 کلوگرام محکمہ خوراک کے سامنے فروخت کی ہے۔
کراچی سے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور دوسری منڈیوں میں گندم کے جو نرخ ریکارڈ کیے گئے وہ 4700 سے4850 روپے تک ذخیرہ اندوزوں نے پہنچا دیے۔

