یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن،نیب کراچی کو تحقیقات کی ہدایت

کراچی:چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ طور ساڑھے8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کا جائزہ لے گا، ایڈوانس ادائیگیوں کے بعد کیا کام کیے ،کیا نہیں، عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹھیکے داروں کو ساڑھے8 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔