ٹرمپ کی میت کا دیوہیکل بل بورڈ تہران میں آویزاں

ایران کے دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقے انقلاب اسکوائر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر متنازع بل بورڈ آویزاں کیا گیا ہے، جن میں انہیں کھلے تابوت میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ بل بورڈز بدھ کے روز شہر کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں پر لگائے گئے، جن پر انگریزی اور فارسی زبان میں نعرے درج تھے۔

بل بورڈز پر ہم ٹرمپ کو قتل کریں گے جیسے جملے تحریر تھے، جبکہ کچھ دیگر بینرز میں امریکی پرچم میں لپٹے تابوتوں کے ساتھ ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور بچوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ بل بورڈ کے قریب ایک مجسمہ بھی نصب ہے جس میں خامنہ ای کی مٹھی کو علامتی طور پر دکھایا گیا ہے، جو ایران کے سخت موقف کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بِل بورڈز ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے