گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا۔
پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی میں گفتگوکرتے ہوئے برطانوی وزیر یوویٹ کوپر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ یہ معاملہ متعدد بار اٹھا چکے اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے، ایسے مزید کیسز بھی ہیں۔
یوویٹ کوپر نے اشارہ دیا کہ شبیر احمد کو واپس نہ لیا گیا تو پاکستان پر ویزا پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہےکہ شبیر احمد کا معاملہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔

