گوجرانوالہ:فوج سے متعلق تقریر پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔
مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے پولیس کو بھی28 جولائی کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

