سونے کی قیمت میں 2400روپے فی تولہ کمی

کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو سونے کا بھائو2400 روپے کمی کے بعد 437436 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھائو بھی 2058 روپے کم ہوکر375030 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھائو 24 ڈالر کم ہوکر 4150 ڈالر فی اونس ہے۔