کیا ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہیلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور  پر  ریاضی کے معمے حل کرنا؟

اگر ہاں تو  اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

درحقیقت متعدد افراد کے ذہن اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔

اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آخر میں کونسا نمبر آئےگا؟

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 11 + 12 = 32 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 12 + 13 = 52 اور پھر 13+ 14 = 72 موجود ہے۔

آخری لائن میں 15 + 16 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔

ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔

کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟

اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر جواب نمبروں کو جمع کرنے اور ان کو استعمال کرنے میں چھپا ہے۔

یعنی آپ کو ہر لائن کے ہندسوں کو پہلے جمع کرنا ہے اور پھر مجموعے کے ہندسوں کو ریورس کر دینا ہے۔

یعنی 11 + 12 کا مجموعہ 23 ہوتا ہے مگر آپ کو 3 پہلے اور پھر 2 کو لکھنا ہے اور اس طرح 32 بن جائے گا۔

اس طریقے کا اطلاق تمام لائنوں پر کریں۔

12 + 13 کو جمع کرنے پر 25 بنتا ہے جس کو ریورس کرنے پر 52 بن جائے گا جبکہ 13 + 14 کے مجموعے 27 کو ریورس کرنے پر 72 آجائے گا۔

آخر میں 15 + 16 کو جمع کرنے پر 31 آتا ہے جس کو ریورس کرنے پر 13 آئے گا۔

تو اس سوال کا جواب 13 ہے۔