برطانیہ کا گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر غور

لندن:برطانیہ نے گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کو پاکستان کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے اور برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مجرموں کی ملک بدری کے لیے متعلقہ ملک کی رضامندی ضروری ہے۔واضح رہے کہ2012 ء میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔