کراچی: عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے،فی اونس سونے کی قیمت مزید 41 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 024 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 24ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 64ہزار 228روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 6ہزار 349روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 5ہزار 443روپے کی سطح پر آگئی۔

