روم:روم میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اٹلی سے بازیاب7پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچا دیے گئے ہیں۔
نوادرات اپریل2025ء میں پاکستان کے قونصل خانہ میلان کے سپرد کیے گئے تھے۔
پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اکتوبر2025 ء میں بھی اٹلی نے90 پاکستانی تاریخی نوادرات واپس کیے تھے جنہیں 2007ء میں اٹلی کے کارابینیری ادارے نے ضبط کیا تھا۔سفیر علی جاوید کے مطابق پاکستان اور اٹلی آثارِ قدیمہ کی تحقیق، ثقافتی ورثے کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھارہے ہیں۔

