سونا خریدنے کا وقت آگیا، قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کی سطح پر آ گیا۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 410 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 149 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔