محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مختلف سمتوں سے 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

