سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27سینٹس کی بڑی کمی سے 4ہزار 200ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 12627روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 42ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11364روپے گھٹ کر 3لاکھ 78 ہزار 170روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 385 روپے کی کمی سے 6ہزار 929 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 352روپے کی کمی سے 5ہزار 893روپے کی سطح پر آگئی۔