گلگت بلتستان انتخابات کی سیکورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کر لی گئی،پنجاب پولیس کے پانچ ہزاراہلکار گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔
رائٹ مینجمنٹ فورس کے ڈیڑھ ہزاراہلکارگلگت بلتستان الیکشن کی سیکورٹی پرتعینات ہوں گے،پنجاب کانسٹیبلری کے 1 ہزار 242،اورپنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 1 ہزار 958 اہلکار بھیجے جائیں گے۔
لاہورپولیس کے تین سو اہلکاربھی سیکورٹی ڈیوٹی کے لیےبھجوائے جائیں گے،اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کومراسلہ لکھ کر ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کاکہہ دیا،ٹرانسپورٹ اور عملے کی تفصیلات سی پی او بھجوانے کا حکم دیا گیا ۔

