کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید قربان کے دوران لینڈ فل سائٹس پر81 ہزار525 ٹن آلائشیں لائی گئیں، صفائی مہم کے دوران88 ہزار436 ٹن اینیمل ویسٹ اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔
ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی،ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی، ہے اور رہے گی۔میئر کراچی نے کہا کہ کھالوں اور لاشوں کی سیاست نے شہر کراچی کو نقصان پہنچایا،شہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا، عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

