اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل اب بھی مہنگے ہیں جبکہ لیوی بوجھ میں اضافہ برقرار ہے۔
36 دنوں کے دوران حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین بار اضافہ اور تین بار کمی کی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پانچ ہفتے قبل کے مقابلے میں اب بھی نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا اضا فی بوجھ ختم نہ ہوسکا۔
دستیاب اعداد وشمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت36دنوں میں مجموعی طور پر61روپے16پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی جبکہ بعد ازاں33 روپے80 پیسے کی کمی کی گئی۔ اس کمی کے باوجود ڈیزل پر27 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ اب بھی برقرار ہے۔

