مودی کو غنڈا کہنے پر بزرگ بھارتی مسلمان گرفتار

مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں میں کمی نہ آسکی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک بزرگ مسلمان شہری کو ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور  وزیراعظم نریندر مودی کو غنڈہ کہنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

بزرگ شہری نے ایک انٹرویو کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نریندر مودی کو غنڈہ کہا تھا، مقامی چینل کو انٹرویو میں بزرگ شہری نے کہا تھا کہ مودی سب سے بڑاغنڈہ ہے اور ان سب پر مقدمہ ہونا چاہیے۔

بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ انہیں وندے ماترم پڑھنے کا کہا جاتا ہے لیکن  اللہ سب سے بڑا ہے۔

بھارتی پولیس نے احسان نامی بزرگ مسلمان شہری کے انٹرویو کے  24 گھنٹے  بعد  انہیں گرفتار کرلیا۔

یاد رہےکہ بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران ایسے کئی  واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں حکومتی شخصیات یا پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں، جس پر اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آتا رہا ہے۔