کراچی میں آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

کراچی میں آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد میں آج جنوب مغرب سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔