اسلام آباد:سیاستدانوں اور اہم سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔
کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 ء کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کردیا جس کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواد یے، فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں۔
توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاتارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔

