ریاضی کا ایک سادہ مسئلہ لگ بھگ ہر فرد کے دماغ کو گھما کر رکھ دیتا ہے۔
کچھ عرصے قبل اس سوال کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا تھا۔
اس طرح کے سوالات دماغی آزمائش کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور ان سے دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اوپر موجود تصویر کا سوال بھی کچھ ایسا ہی ہے درحقیقت اسے تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ بہت زیادہ ذہین افراد ہی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 6، 6، 6، 6 = 24 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 2، 2، 2، 2 = 00 اور پھر 4، 4، 4، 4 = 08 موجود ہے۔
آخری لائن میں 8، 8، 8، 8 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔
ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟
اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
تو اس میں آپ کو پہلے 2 نمبروں کو ضرب دینا ہے اور آخری 2 نمبروں کو جمع کرنا ہے اور دونوں کے مجموعے کو تفریق کر دیتا ہے۔
یعنی 6 کو 6 سے ضرب دینے پر 36 آئے گا اور 6 کو 6 سے جمع کرنے پر 12 آئے گا، اب 36 کو 12 سے تفریق کرنے پر 24 بچے گا۔
ایسا ہی 2 ضرب 2 اور 2 جمع 2 کرنے پر ہوگا یعنی دونوں کا مجموعہ 4، 4 ہوگا جسے تفریق کرنے پر صفر باقی بچے گا۔
تیسری لائن میں 4 ضرب 4 کرنے پر 16 آئے گا اور پھر 4 جمع 4 کرنے پر 8، دونوں کو تفریق کرنے پر 8 باقی بچے گا۔
آخری لائن میں 8 ضرب 8 کرنے پر 64 اور 8 جمع 8 پر 16 آئے گا، جسے تفریق کرنے پر 48 باقی بچے گا۔
تو اس سوال کا جواب 48 ہے۔

