کثر لوگ لیموں استعمال کرتے ہوئے اس کے بیج ضائع کر دیتے ہیں، مگر بعض ماہرین غذائیت کے مطابق یہ بیج بھی کئی طبی فوائد رکھتے ہیں۔
لیموں کے بیجوں میں موجود غذائیت
لیموں کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، امینو ایسڈز، پروٹین، قدرتی چکنائی وغیرہ پائی جاتی ہے۔
ممکنہ فوائد
لیموں کے بیج جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے، درد میں کمی، جلد کی حفاظت، مہاسوں کے علاج، اینٹی بیکٹیریل اثرات، خوشبو کے ذریعے موڈ بہتر بنانے میں معاون سمجھے جاتے ہیں۔
پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے میں کردار
قدرتی علاج کے بعض ماہرین کے مطابق پسے ہوئے لیموں کے بیج مخصوص طریقے سے استعمال کیے جائیں تو بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے میں مدد دے سکتے ہیں۔
احتیاط ضروری
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ آنتوں کے مریض، قبض کے شکار افراد، بدہضمی والے افراد لیموں کے بیج استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں، کیونکہ بعض صورتوں میں یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔
لیموں کی طرح اس کے بیج بھی بعض فوائد رکھتے ہیں، تاہم انہیں بطور علاج استعمال کرنے سے پہلے طبی مشورہ لینا بہتر ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

