پاک بحریہ کاریسکیو آپریشن، بھارتی عملے کو ہنگامی امداد فراہم

کراچی:پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران ایم وی گوتم پر موجود 6بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔