ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس عائد ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں32 فیصد ٹیکسز ہیں، ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 129روپے 72 پیسےکے ٹیکسز شامل ہیں جبکہ فی لیٹر پیٹرول میں 23 روپے 72 پیسےکسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے۔

ذرائع کابتانا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103روپے 50 پیسے لیوی شامل ہے، ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسےکلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کے ہیں جبکہ 51 روپے 62 پیسےکسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 69 پیسے لیوی شامل ہے جبکہ 2 روپے 50 پیسے کی کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد ہے۔