اسلام آباد:پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے7ماہ میں ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے7ماہ میں ایران سے درآمدات 76کروڑ50 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے7ماہ میں ایران سے درآمدات تقریباً2 فیصد بڑھیں۔
پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت10ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال18فیصد کا اضافہ ہوا تھا، مالی سال2024 ء سے 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22کروڑ20 لاکھ ڈالرز تھیں۔
مالی سال2023 ء سے24ء میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل مسلسل3مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہی تھیں،امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلزکا نہ ہونابرآمدات صفررہنے کی بڑی وجہ تھی۔

