کراچی:رواں سال ملک بھر میں خسرے سے71اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک میں رواں برس 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے4ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں خسرے سے71اموات رپورٹ ہوئیں، خسرے سے سب سے زیادہ 40اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں خسرہ کے4ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسزکی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔

