کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ یواےای ڈپازٹس ادائیگی کےبعد 17 اپریل تک زرمبادلہ ذخائر 10.4 کروڑ ڈالر بڑھے، اسی طرح ملکی زرمبادلہ ذخائر17 اپریل کو 20 ارب 62 کروڑ28 لاکھ ڈالررہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 53 کروڑ 9لاکھ ڈالر موجود ہیں، اس طرح 17 اپریل کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب اس ہفتےسعودی عرب نے ایک ارب ڈالرجمع کرائے اور اس ہفتے یواےای کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی، یہ اعداد آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہونگے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 36 کروڑ ڈالربڑھے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے،اندازے ہیں کہ عیدترسیلات سےذخائربڑھیں گے جب کہ حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرمبادلہ لےکربھی جائیں گے۔

