حکمت یار کا افغانستان میں انتخابات کا مطالبہ، طالبان حکومت پر شدید تنقید

افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ملک میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکمت یار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ہرگز عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہیں اور فوری اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

اُنہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں سیاسی استحکام کے لیے عوام کی رائے کو شامل کرنا ضروری ہے۔